میری تمام تر زندگی کا حاصل حصول میرے تین حسین پھولوں میں سے دو کا آج جنم دن ہے….گو کہ کسی کا بھی جنم دن خوشی کا باعث بنتا ہے پر حقیقت یہ کہ یہ جہاں یہ بتاتا ہے کہ آپ آج اتنے برس کے ہو گئے ہیں وہیں یہ بھی بتاتا ہے کہ آپ کی اللہ کی طرف سے دنیا میں بھیجی گئ عمر بھی سمٹ رہی ہے….لہاظہ کیک ضرور کاٹیں,خوشی بھی منائیں مگر جو دن بقایا بچے ہیں ان پر اللہ کا شکر بجا لانے کے ساتھ طے کر لیں کہ بقایا عمر کو کس طرح قیمتی خزانے میں بدلنا ہے اور اپنی زندگی کو بہتریین بنانے کے ساتھ ساتھ کس طرح اللہ کے دیگر بندوں کی زندگیاں بہترین بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے…..خود غرض زندگی موت کے سکوت کی مانند ہوتی ہے گویا آپ دنیا میں آئے ہی نہی…..
میرے بہت ہی پیارے دل اور جان کے ٹکڑوں ارمغان خان….خزیمہ خان آج تمہارے جنم دن پر اس نصیحت سے بڑا کوئ تحفہ نہی تھا میرے پاس….سو اسے اپنے پَلّو سے باندھ لو اور آج جنم دن پر اللہ سے طے کر لو کہ دنیا میں بھیجے گئے اصل مقصد سے ہرگز رو گردانی نہی کرو گے….یعنی دکھی انسانیت کی خدمت!